پلاسٹک کی بوتلوں سے پانی پینا بلڈ پریشربڑھانے کا باعث۔

ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ پلاسٹک کی بوتلوں (Plastic Bottles) سے پانی پینا بلڈ پریشر کو بڑھا سکتا ہے۔ ایک اور مطالعے کے مطابق، شیشے کی بوتلوں میں بھی مائیکرو پلاسٹک کی موجودگی پائی گئی ہے، اور ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ذرات بلند فشار خون سے جڑے ہوئے ہیں، جو دل کی بیماریوں کے خطرے میں اضافہ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین تحقیق میں یہ معلوم ہوا کہ جب شرکاء نے پلاسٹک اور شیشے کی بوتلوں سے پانی اور دیگر مائع کا استعمال روک دیا اور دو ہفتوں تک صرف نلکے کا پانی پیا، تو ان کا بلڈ پریشر کم ہوگیا۔

آسٹریا کی ڈنوبے پرائیوٹ یونیورسٹی کے محققین کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق بتاتی ہے کہ پلاسٹک کی بوتلوں (Plastic Bottles )‌میں موجود مشروبات سے پرہیز کرنا چاہیے۔ اس تحقیق کے نتائج نے پہلی بار ظاہر کیا ہے کہ پلاسٹک کے استعمال میں کمی بلڈ پریشر کو کم کرسکتی ہے، جس کی ممکنہ وجہ خون میں پلاسٹک ذرات کی کمی اور دل کی صحت میں بہتری ہو سکتی ہے۔
مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔