پنجاب کے 5800 سے زائد سرکاری اسکولوں سے متعلق اہم فیصلہ۔

پنجاب میں محکمہ اسکول ایجوکیشن نے صوبے کے 5800 سے زائد سرکاری اسکولوں (Government schools) کے حوالے سے ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق، محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ صوبے کے 5800 سے زائد سرکاری اسکولوں(Government schools) کو نجی اور سرکاری شراکت داری کے تحت چلایا جائے گا۔ ان اسکولوں کی دیکھ بھال پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ذریعے کی جائے گی۔

یہ اقدام تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

پہلے مرحلے میں ایسے اضلاع کے اسکولوں کو نجی اداروں کو دیا جائے گا جہاں اسکول کافی عرصے سے بند ہیں۔

دوسری طرف، اس فیصلے پر اساتذہ کی جانب سے شدید مخالفت سامنے آئی ہے، جن کا کہنا ہے کہ اسکولوں کی فعالیت کے لیے اساتذہ کی کمی کو پورا کرنا زیادہ مؤثر حل ہوگا۔
مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔