جاپان میں 7.1 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کا انتباہ جاری۔

جاپان میں 7.1 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی انتباہ جاری کر دی گئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق، جاپان کے مغربی علاقوں میں 7.1 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ زلزلے کے متاثرہ علاقوں میں سونامی کی انتباہ جاری کی گئی ہے۔ حکام نے کیوشو اور شکوکو کے مغربی جزائر کے لیے ایک میٹر تک بلند لہروں کی انتباہ دی ہے۔ جاپانی میڈیا کے مطابق، سونامی کی انتباہ کا دائرہ کار کاگوشیما اور ایہائم تک بڑھا دیا گیا ہے۔

زلزلے کے نتیجے میں ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔ حکام نے عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایت دی ہے۔