انٹرنیشنل لوکارنو فلم فیسٹیول میں بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کوخصوصی ایوارڈ دیا جائے گا۔

بالی وڈ کے مشہور اداکار شاہ رخ خان کو انٹرنیشنل لوکارنو فلم فیسٹیول میں ایک خصوصی ایوارڈ دیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اداکار کو سینما کے لیے ان کی فنکارانہ خدمات پر ‘پاردو ایلا کوریرا’ ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

فیسٹیول کے فنون کے ڈائریکٹر، گیونا اے، کے مطابق شاہ رخ خان ایک ایسے فنکار ہیں جنہوں نے ہمیشہ اپنے مداحوں کو مایوس نہیں کیا جو ان کو سراہتے ہیں۔

گیونا اے نے مزید کہا کہ شاہ رخ خان ایک دلیر اور جراتمند فنکار ہیں جو ہمیشہ نئے چیلنجز کے لیے تیار رہتے ہیں۔

یاد رہے کہ 77 واں لوکارنو فلم فیسٹیول 17 اگست تک جاری رہے گا، جس میں 225 فلمیں پیش کی جائیں گی، 104 فلموں کے پریمیئر ہوں گے اور 15 فلمیں وہاں پہلی بار دکھائی جائیں گی۔