پاکستان کرکٹ بورڈ کا بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق، پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا ٹریننگ کیمپ 11 اگست سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا، جس کی نگرانی ریڈ بال فارمیٹ کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی اور اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کریں گے۔ جیسن گلیسپی اس سیریز میں پہلی بار ہیڈ کوچ کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔

بنگلادیش کی ٹیسٹ ٹیم 17 اگست کی صبح اسلام آباد پہنچے گی اور توقع ہے کہ وہ اسی روز دوپہر کو ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔

سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 اگست تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ 30 اگست سے 3 ستمبرسےکراچی میں ہوگا۔

سعود شکیل کو قومی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے اور کامران غلام، محمد ہریرہ اورمحمد علی بھی قومی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ جبکہ سعود شکیل پہلے چار روزہ میچ میں بنگلادیش اے کے خلاف پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے۔

ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کا اسکواڈ درج ذیل کھلاڑیوں پر مشتمل ہے:

شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، بابر اعظم، عامر جمال (فٹنس سے مشروط)، ابرار احمد،عبداللہ شفیق، کامران غلام، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا اورسرفراز احمد (وکٹ کیپر)

پاکستان شاہینز کا اسکواڈ درج ذیل کھلاڑیوں پر مشتمل ہے:

سعود شکیل (کپتان)، کامران غلام، محمد علی، محمد رمیز جونیئر،مہران ممتاز، میر حمزہ، ، محمد رمیز جونیئر، محمد ہریرہ، نسیم شاہ، سعد بیگ (وکٹ کیپر)، ثمین گل، سعد خان، صائم ایوب، ثمین گل، سرفراز احمد (وکٹ کیپر) اور عمر امین۔