بنگلادیش کے معزول انٹیلیجنس چیف بیرون ملک جانے کی کوشش کرتےہوئے گرفتار۔

بنگلادیش کے معزول انٹیلیجنس چیف کو بیرون ملک جانے کی کوشش کے دوران گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بنگلادیش کی میڈیا رپورٹوں کے مطابق، معزول میجر جنرل ضیا الاحسن (Maj Gen ZiaUl Hasan) کو ڈھاکا ایئرپورٹ پر ایمرٹس کی پرواز 585 سے حراست میں لیا گیا، جب وہ عہدے سے برطرفی کے بعد ملک چھوڑنے کی کوشش کر رہے تھے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق، میجر جنرل ضیا الاحسن (Maj Gen ZiaUl Hasan) کو گرفتار کر کے ڈھاکا کی فوجی چھاؤنی منتقل کر دیا گیا ہے۔

پچھلے دنوں، سابق وزیر خارجہ حسن محمود اور وزیر مملکت برائے مواصلات جنید احمد پالاک کو بھی ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ بنگلادیش کے اٹارنی جنرل امین الدین نے بھی آج اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ انھوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا۔

حسینہ واجد کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد فوج میں بھی بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ میجر جنرل رضوان الرحمان کو این ٹی ایم سی کا ڈائریکٹر جنرل، لیفٹیننٹ جنرل سیف العالم کو وزارت خارجہ میں، لیفٹیننٹ جنرل مجیب الرحمان کو فوجی تربیت اور ڈاکٹرائن کمانڈ میں تعینات کیا گیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد تبریزشمس چوہدری کو کوارٹر ماسٹر جنرل، لیفٹیننٹ جنرل میزانور شمیم کو چیف آف جنرل اسٹاف، اور لیفٹیننٹ جنرل محمد شاہین الحق کو کمانڈنٹ این ڈی سی مقرر کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق، فوج کے سربراہ جنرل وقار الزمان اور معزول وزیر اعظم حسینہ واجد میں قریبی رشتہ داری ہے۔ جنرل وقار کی اہلیہ حسینہ واجد کی کزن ہیں، اور ان کے سسر جنرل محمد مستفیض مرحوم بھی حسینہ واجد کے والد کی طرف سے رشتہ دار تھے.

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔