کوہاٹ میں تیل اورگیس کے نئے ذخائردریافت۔

پاکستان میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر کی دریافت پر بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے، جہاں کوہاٹ میں ایک نیا ذخیرہ مل گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، یہ خبر ملکی معیشت کے لیے خوش آئند ہے کیونکہ کوہاٹ میں تیل اور گیس کے تازہ ذخائر کا پتا چلا ہے۔

یہ ذخیرہ ٹل بلاک رازگیر ون کی فارمیشن کے وار گڑھ سے ملتا ہے، اور اس کنویں سے روزانہ 159 بیرل تیل اور 16.4 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس حاصل ہوگی۔

یہ کنواں او جی ڈی سی، پی پی ایل، اور پی او ایل کی مشترکہ ملکیت ہے۔ او جی ڈی سی نے بتایا کہ کنویں کی کھدائی جنوری 2024 میں شروع کی گئی تھی، اور پچھلے مہینے بھی ٹل بلاک رازگیر ون سے ایک بڑا ذخیرہ دریافت ہوا تھا۔

تیل و گیس کی کمپنیوں نے اس اہم پیشرفت کی اطلاع حکومت اور اسٹاک ایکسچینج کو دے دی ہے۔