بھارت کودوسرے ون ڈے میں 32 رنز سے شکست۔

دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں سری لنکا نے بھارت کو 32 رنز سے شکست دی اور تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔

سری لنکا نے بھارت کو جیت کے لیے 241 رنز کا ہدف دیا تھا، جواب میں بھارتی پوری ٹیم 42.2 اوورز میں 208 رنز بنا کرآؤٹ ہو گئی۔

سری لنکا کی جانب سے جیفری وندرسے نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 اوورز میں 33 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ چارتھ اسالنکا نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا۔

بھارت کی طرف سے روہت شرما 64، اکسر پٹیل 44، شبمن گل 35، واشنگٹن سندر 15 اور ویرات کوہلی 14 رنز بنا سکے۔ دیگر بھارتی بیٹرز دوہری رقم میں داخل نہ ہو سکے۔

اس سے قبل، سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز بنائے۔ اویشکا فرنینڈو 40 رنز، کمندو مینڈس نے40 رنز، دونتھ ویلالج نے39 رنز اور کشال مینڈس نے30 رنز بنائے۔

بھارت کی طرف سے واشنگٹن سندر نے 3، کلدیپ یادو نے 2، اور اکسر پٹیل و محمد سراج نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یاد رہے کہ بھارت اور سری لنکا کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ برابر ہوا تھا، اور سیریز کا تیسرا اور آخری میچ بدھ کو کولمبو میں ہی کھیلا جائے گا۔