کیرئیر پر فوکس کریں، متھیرا کا لڑکوں کومشورہ

پاکستانی ماڈل اور ڈانسر متھیرا (Mathira ) نے شادی کے خواہشمند مردوں اور لڑکوں کو اہم نصیحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے خود کو مالی طور پر مضبوط کریں، پھر شادی پر غور کریں۔

حال ہی میں متھیرا ایک پوڈ کاسٹ شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے فٹنس اور زندگی کے دیگر پہلوؤں پر کھل کر بات کی۔

انٹرویو کے دوران میزبان نے شادی کے خواہش مند لڑکوں کو کوئی مشورہ دینے کی درخواست کی تو متھیرا (Mathira ) نے کہا کہ لڑکے یا لڑکیاں صرف شادی کے لیے نہیں ہوتے بلکہ زندگی میں اور بھی اہم کام ہوتے ہیں۔ پہلے اپنی شناخت بنائیں، اپنے کیریئر کو مستحکم کریں۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ عام طور پر گھر کی مکمل ذمہ داری لڑکوں کے کاندھوں پر ہوتی ہے۔ اس لیے شادی سے پہلے اس ذمہ داری کو نبھانے کے بارے میں سوچیں، تاکہ شادی کے بعد بیوی کو تمام ضروری سہولتیں فراہم کی جا سکیں، اور نہ کہ اُس سے اپنے ذاتی مسائل حل کروائے جائیں۔

متھیرا نے مزید کہا کہ لڑکوں کو پہلے مالی طور پر خود کفیل ہونا چاہیے تاکہ وہ اپنی بیوی اور بچوں کی ذمہ داری سنبھال سکیں، اس کے بعد ہی شادی کے بارے میں غور کریں، کیونکہ شادی آج نہیں تو کل ہو جائے گی۔
مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔