دیکھیں گے اسلام آباد میں جلسے سے کون روکتا ہے، وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور

وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور (Ali Amin Gandapur) نے بیان دیا ہے کہ وہ اسلام آباد میں ایک بڑا جلسہ کریں گے اور دیکھیں گے کہ کون انہیں روک سکتا ہے۔

صوابی میں میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جلسے کے بعد سب کچھ واضح ہو جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوابی کے جلسے میں اسلام آباد کے جلسے کا اعلان کریں گے۔

علی امین گنڈاپور (Ali Amin Gandapur) نے یہ بھی کہا کہ عدالتیں اور ججز مسلسل کہہ رہے ہیں کہ ان پر دباؤ ہے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔