بھارتی فینز چراغ پَا! جیتا ہوا میچ ڈرا

سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں بھارت نے زبردست انداز میں میچ برابر کر دیا۔

کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 230 رنز بنائے۔ سری لنکن ٹیم کی جانب سے پاتھم نسانکا 56 اور ڈینتھ ویلالیگے 67 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

بھارت کی طرف سے ارشدیپ سنگھ اور اکشر پٹیل نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت کو ہدف کے تعاقب میں کپتان روہت شرما نے 58، ویرات کوہلی نے 24، کے ایل راہول نے 31 جبکہ اکشر پٹیل نے 33 رنز بنائے، لیکن پوری ٹیم 47.3 اوورز میں 230 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

سری لنکا کی طرف سے وینندو ہسرنگا اور چارتھ اسالنکا نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

میچ کے آخری اوورز میں بھارت کو 15 گیندوں پر صرف 1 رن کی ضرورت تھی اور اس کی دو وکٹیں باقی تھیں، مگر سری لنکن اسپنرز نے مسلسل دو گیندوں پر وکٹیں لے کر بھارتی بیٹرز کو ایک رن بنانے سے روک دیا اور میچ کو ڈرا کرا دیا۔