سب سے بڑا یو ٹرن کون؟ عمران خان نے بتا دیا۔

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ سب سے بڑا یو ٹرن (Big Uturn) وہ ہے جس نے “ووٹ کو عزت دو” کا نعرہ لگایا اور بوٹ کو عزت دی۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے وضاحت کی کہ وہ آئین کی حدود میں رہتے ہوئے مذاکرات کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے ہمارا مینڈیٹ واپس کیا جائے۔ ایسی حکومت سے مذاکرات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں جو چار حلقے کھلنے سے ختم ہوجائے۔ مذاکرات صرف ان سے کیے جائیں گے جن کے پاس طاقت ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ سب سے بڑا یو ٹرن (Big Uturn) وہ ہے جس نے “ووٹ کو عزت دو” کا نعرہ دیا اور بوٹ کو عزت دی۔ انہوں نے محمود خان اچکزئی سے کہا ہے کہ وہ سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کریں۔ محمود خان اچکزئی اس معاملے پر سیاسی جماعتوں سے بات کریں گے۔

عمران خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انہیں کہا گیا تھا کہ وہ جی ایچ کیو کے سامنے پرامن احتجاج کی کال دیں، جو کہ غلط تھا۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ جی ایچ کیو کے سامنے احتجاج کرنا منع ہے۔ ملک میں غیر اعلانیہ مارشل لا نافذ ہے، اور فوج کو مجھ سے معافی مانگنی چاہیے کیونکہ میرے ساتھ ظلم ہوا اور مجھے رینجرز نے اغوا کیا۔

انہوں نے نیب پر الزام لگایا کہ اس نے توشہ خانہ کے متعلق دو ریفرنسز دائر کر کے اپنے ہی قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔ پہلے ریفرنس میں کہا گیا کہ ہار کی قیمت کم کروائی گئی، جبکہ دوسرے ریفرنس میں بھی یہی الزام ہے۔ پہلے ریفرنس میں بھی انعام شاہ وعدہ معاف گواہ تھا اور نئے ریفرنس میں بھی وہی وعدہ معاف گواہ ہے۔ ریفرنس سے بری ہونے کے بعد، محسن نقوی، چیئرمین نیب، تفتیشی افسران اور جھوٹے بیان دینے والوں کے خلاف مقدمہ دائر کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ پہلے ریفرنس میں جس ہار پر الزام لگایا گیا، نیب کو نہیں پتہ کہ وہ ہار ہمارے پاس ہے۔ مارچ 18 کو بنی گالہ رہائش گاہ پر چھاپے سے پہلے تمام قیمتی اشیاء کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا۔ جس ہار پر مجھے سزا دی گئی، وہ میں نے غلطی سے بتا دیا تھا کہ وہ ہمارے پاس ہے، جس کے باعث نیب پھنس گئی اور مجھے جلدی سزا سنا دی گئی۔

عمران خان نے وضاحت کی کہ جمہوریت اخلاقیات کی بنیاد پر چلتی ہے، کبھی بھی پارلیمنٹ ڈنڈے کے زور پر نہیں چل سکتی۔ یہ اخلاقی قوت سر سے اتار کر پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں، اور ماضی کی طرح دوبارہ عدالتوں پر حملہ آور ہو رہے ہیں۔ سابق کمشنر راولپنڈی کی بات وقت نے سچ ثابت کر دی۔ جیل میں انہیں دو بار فوڈ پوائزنگ ہوئی کیونکہ فریج نہیں ہے اور کھانا خراب ہو جاتا ہے۔
مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔