صاحبہ اور جان ریمبو کی فلمی جوڑی نے بیٹے کے لیے چنی ہانیہ عامر

پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ صاحبہ (Sahiba) نے اپنے بیٹے احسن افضل خان کے لیے شوخ و چنچل اداکارہ ہانیہ عامر کا انتخاب کر لیا ہے۔

صاحبہ اور جان ریمبو نے اپنی فلمی کیریئر میں کئی ہٹ فلموں میں ایک ساتھ کام کیا، جن میں ’منڈا بگڑا جائے‘ سب سے نمایاں ہے۔ کیریئر کے عروج پر ہی دونوں نے ایک دوسرے کا جیون ساتھی بننے کا فیصلہ کیا اور 1997 میں شادی کرلی۔ ان کے دو بیٹے ہیں، احسن اور زین۔

احسن افضل خان نے 2023 میں جیو انٹرٹینمنٹ کی فلم ’ہیر دا ہیرو‘ سے فلمی دنیا میں قدم رکھا اور والدین کی طرح اداکاری کو اپنا کیریئر بنا لیا۔

حال ہی میں صاحبہ اور ریمبو نے مارننگ شو ‘صبح کا سماء’ میں مدیحہ نقوی کے ساتھ شرکت کی۔ گفتگو کے دوران، مدیحہ نقوی نے ریمبو سے پوچھا کہ اگر آپ دونوں کوئی فلم بنائیں، تو اس میں کس کو کاسٹ کریں گے؟

اس سوال کے جواب میں صاحبہ نے ہانیہ عامر کو اپنے بیٹے احسن افضل خان کے لیے منتخب کیا، جس سے ان کی پسندیدگی کا اظہار بھی ہوا۔

اس پر ریمبو نے فوراً جواب دیا کہ ‘اگر میں خود کوئی فلم بناؤں گا تو اپنے بیٹے کو کاسٹ کروں گا۔’

مدیحہ نقوی نے پھر پوچھا، ‘اور ان کے ساتھ کس اداکارہ کو لیں گے؟’

ریمبو نے جواب دیا، ‘احسن کی عمر کی نئی اداکاراؤں کے نام مجھے یاد نہیں ہیں۔’

ریمبو کی بات ختم ہوتے ہی صاحبہ نے کہا، ‘میں تو ہانیہ کو لوں گی، احسن اور ہانیہ دونوں کے ڈمپل ہیں۔’

صاحبہ (Sahiba) نے مزید کہا، ‘میں زیادہ ڈرامے نہیں دیکھتی، لیکن ہانیہ اور فہد مصطفیٰ کا ڈراما دیکھ رہی ہوں اور وہ مجھے بہت پسند آیا ہے۔’

ایک سوال کے جواب میں صاحبہ نے کہا، ‘اگر انڈسٹری سے کسی اچھی فیملی کی لڑکی کو میرے بیٹے نے پسند کر لیا تو میں بالکل ہاں کر دوں گی۔ بس لڑکی کی تربیت اچھی ہونی چاہیے اور وہ میرے بیٹے کو خوش رکھے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔