اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں ہفتے چھٹی ختم، وزارت تعلیم

وزارت تعلیم نے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں ہفتے کے دن کی تعطیل کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ 10 اگست سے نافذ ہوگا اور اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ہفتہ کے دن تعلیمی اداروں میں طلبہ کی کمزوریوں پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ مختلف غیر نصابی سرگرمیوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ یہ اقدام سیکرٹری وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی ہدایات کے تحت کیا گیا ہے۔