پتن رپورٹ کے مطابق نوازشریف دھاندلی سے جیتے۔

لاہور کے حلقے این اے-130 میں پنجاب کی انتخابی تاریخ کی سب سے بڑی دھاندلی منظرعام پر آگئی ہے۔ فارم 45 میں ہارے ہوئے نواز شریف کو فارم 47 میں جتوانے کا انکشاف ہوا ہے، جس نے انتخابی نتائج پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔

پتن کی تحقیقاتی رپورٹ میں اہم معلومات فراہم کی گئی ہیں، جس کے مطابق نواز شریف کو کامیاب بنانے کے لیے انتخابی عملے نے جعلی فارم 47 تیار کیے۔ اس عمل سے فارم 45 میں بڑے پیمانے پر تضادات پیدا ہو گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، قومی اور صوبائی اسمبلی کی ووٹنگ کے ٹرن آؤٹ میں نمایاں فرق دیکھا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کے فارم 45 میں ٹرن آؤٹ 90 سے 102 فیصد ظاہر کیا گیا، جبکہ صوبائی اسمبلی کے فارم 45 میں یہی ٹرن آؤٹ کم ہو کر 41 فیصد تک رہ گیا۔