‘چیمپئینز ٹرافی 2025 بھارتی شرکت نہ ہونے پرپاکستان ورلڈکپ 2026 میں اپنے فیصلے کیلئے آزاد’

اتر پردیش پریمیئر لیگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر راجیو شکلا نے کہا کہ بھارتی ٹیم ممکنہ طور پر حکومت کی اجازت ملنے کے بعد آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان کا دورہ کر سکتی ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ 2026 کے ون ڈے ورلڈکپ کے لیے پاکستان کو اپنا فیصلہ کرنے کی آزادی ہے، چونکہ میزبان بھارت اور سری لنکا ہیں۔

راجیو شکلا نے بتایا کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کے لیے بھارتی ٹیم کو حکومت کی منظوری درکار ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ اگر بھارت مستقبل میں پاکستان کے دورے سے گریز کرتا ہے تو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ممکنہ طور پر جوابی ردعمل دے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت کے ایشیاکپ کے دوران پاکستان نہ آنے کی دھمکی کے حوالے سے پی سی بی کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ یہ فیصلہ بھارتی حکومت کے دائرہ اختیار میں ہے، بی سی سی آئی کے نہیں۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 فروری-مارچ کے دوران پاکستان میں منعقد ہونے والی ہے، مگر ابھی تک شیڈول اور ٹیموں کی تفصیلات پر بات چیت جاری ہے۔ بھارتی بورڈ ایونٹ کو ہائبرڈ ماڈل یا نیوٹرل وینیو پر کروانے کی خواہش رکھتا ہے، جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ اس بات پر مصر ہے کہ ایونٹ مکمل طور پر پاکستان میں ہو۔ بھارتی ٹیم کی شرکت کا انتظام آئی سی سی کے ذمے ہے، نہ کہ بی سی سی آئی کے۔

شیڈول کے مطابق، چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں ہوگا اور 9 مارچ کو فائنل لاہورمیں اختتام ہوگا، کچھ میچز راولپنڈی میں بھی ہوں کے۔