جنت مرزا نے”تیری گلی”میں اپنے حسن کے جلوےبکھیردئیے۔

مشہور ٹک ٹاکر اور اداکارہ جنت مرزا نے حال ہی میں “تیری گلی” گانے میں اپنے حسن کے جلوے دکھا کر سب کو محظوظ کیا۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئی ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ ایک ساؤنڈ ٹریک میں ماڈلنگ کرتی نظر آ رہی ہیں۔

“تیری گلی” کے نام پرمبنی اس ساؤنڈ ٹریک میں جنت مرزا نے اپنے حسن وجمال کے خوبصورت رنگ بکھیرے ہیں۔

ویڈیو کے سوشل میڈیا پرآنے کے فوراً بعد، صارفین کو پچھلے کچھ دنوں میں جنت کی جانب سے شیئر کیے گئے ٹیزر ویڈیوز کی وجہ سے پیدا ہونے والے شکوک و شبہات سے نجات ملی ہے۔

ان ٹیزرز میں جنت مرزا کے ساتھ ایک نامعلوم نوجوان کو دیکھ کر لوگوں نے قیاس لگایا تھا کہ شاید وہ کسی نئے رشتہ میں ہیں یا اپنے مداحوں کو نئے رشتہ کا اشارہ دے رہی ہیں۔

اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ جنت مرزا کے ساتھ دکھائی دینے والا شخص کوئی اور نہیں بلکہ معروف گلوکار سرمد قدیر ہیں، جو کہ اس ساؤنڈ ٹریک میں اداکارہ کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔