چین اورفلپائن کشیدگی،امریکہ کی فلپائن کو فوجی امداد۔

چین کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران، امریکہ نے فلپائن کو 500 ملین ڈالر کی فوجی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ اعلان منگل کو سامنے آیا جب امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے منیلا کا دورہ کیا۔ دونوں عہدیداروں نے ایشیا پیسیفک کے دورے کا آغاز کیا، جس کا مقصد بیجنگ کے “اسٹریٹجک چیلنج” کا مقابلہ کرنے کے لیے خطے میں واشنگٹن کے اثر و رسوخ کو بڑھانا تھا۔

بلنکن نے اس امداد کو فلپائن کی مسلح افواج اور کوسٹ گارڈ کو جدید بنانے کے لیے “ایک صدی کی سرمایہ کاری” قرار دیا۔ جبکہ لائیڈ آسٹن نے کہا کہ یہ فنڈز امریکہ کے اتحاد کو مضبوط بنانے کے لیے “جرأت مندانہ اقدامات” کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہیں۔