ترمیمی بل الیکشن ایکٹ 2017 قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا۔

الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے۔

اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں بلال اظہر کیانی نے یہ بل ایوان میں پیش کیا۔ وفاقی وزیر قانون، اعظم نذیر تارڑ نے اس بل کو متعلقہ کمیٹی کے سپرد کرنے کی تجویز دی۔

اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کے حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی، اور جو بھی فیصلہ کمیٹی کرے گی، وہ ایوان کو آگاہ کرے گی۔ اسپیکر نے بل کو متعلقہ کمیٹی کے پاس بھیج دیا۔

وزیر قانون نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کے بل پر مختلف سیاسی جماعتوں کی آراء لی جائیں۔

بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ آزاد رکن آئین کے تحت تین دن کے اندر کسی بھی جماعت میں شامل ہو سکتا ہے، مگر کوئی رکن کسی جماعت میں شمولیت کے بعد دوسری جماعت میں شامل نہیں ہو سکتا۔ آزاد رکن ایک بار کسی جماعت میں شامل ہونے کے بعد دوسری جماعت میں شامل ہونے کا حق نہیں رکھے گا۔