غیر قانونی سموں کے خلاف پی ٹی اے کی مہم: راولپنڈی سے ہنگو تک 15 افراد حراست میں

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) نے ملک کے پانچ شہروں میں غیر قانونی سموں کے اجراء کے خلاف کارروائی کی ہے۔

اسلام آباد سے پی ٹی اے کے اعلامیہ کے مطابق زونل دفاتر لاہور، فیصل آباد، اور پشاور نے مختلف شہروں میں چھاپے مارے۔

پی ٹی اے کے مطابق راولپنڈی، سرگودھا، کوٹ مومن، کوہاٹ، اور ہنگو میں موبائل فون فرنچائزز پر کارروائیاں کی گئیں۔

کارروائیوں کے دوران فعال سمیں، موبائل فونز، افغان پاسپورٹ، اور پی او آر کارڈز کی سافٹ کاپیاں ضبط کی گئیں۔

پی ٹی اے (PTA) کے مطابق، چھاپوں میں 4 لیپ ٹاپ، ایک کمپیوٹر، اور 12 بی وی ایس ڈیوائسز بھی قبضے میں لی گئیں۔ مختلف شہروں سے 15 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ یہ سمیں مجرمانہ سرگرمیوں، دھوکہ دہی، اور شناخت کی چوری میں استعمال ہوتی تھیں۔ فرنچائزز غیر قانونی طور پر سموں کے اجراء میں ملوث پائی گئیں۔
مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔