ظہیر الحسن شاہ اور ٹی ایل پی کارکنوں کے خلاف چیف جسٹس کو دھمکانے اور عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کا مقدمہ درج

چیف جسٹس پاکستان کو قتل کی دھمکی دینے کے الزام میں ٹی ایل پی کے نائب امیر ظہیر الحسن شاہ (Zaheerul Hasan Shah) کو اوکاڑہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، ظہیر الحسن شاہ اوکاڑہ میں نامعلوم مقام پر چھپے ہوئے تھے۔

معلومات کے مطابق ٹی ایل پی کے نائب سربراہ ظہیر الحسن شاہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں شامل سیکشنزیہ ہیں:

دہشت گردی مخالف قانون کے تحت سیکشنز
مذہبی نفرت پھیلانے سے متعلق سیکشنز
بے ضابطگی پھیلانے سے متعلق سیکشنز
عدلیہ پر دباؤ ڈالنے سے متعلق سیکشنز
مزید تفصیل میں، ایف آئی آر میں شامل سیکشنزجو ان پر لگائی گئی وہ یہ ہیں:

پاکستان کے چیف جسٹس کو دھمکی دینے کے لیے
ریاست کے امور میں مداخلت کرنے کے لیے
سرکاری فرائض انجام دینے میں رکاوٹ پیدا کرنے کے لیے

ایف آئی آر کے مطابق، پریس کلب کے باہر احتجاج کے دوران ظہیر الحسن (Zaheerul Hasan Shah) نے اعلیٰ عدلیہ کے خلاف نفرت پھیلائی اور ٹی ایل پی کے1500 کارکنوں سمیت نائب امیر ظہیر الحسن شاہ پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔