چیف الیکشن کمشنراورممبران کے خلاف تحریک انصاف کاسپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع۔

پاکستان تحریک انصاف نے بطور جماعت سپریم جوڈیشل کونسل میں چیف الیکشن کمشنر اور ان کے ارکان کے خلاف درخواست دائر کر دی ہے۔ پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے بیرسٹر علی ظفر کے ذریعے شکایت جمع کرائی۔

اس شکایت میں پی ٹی آئی نے استدعا کی ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور ان کے ارکان کے خلاف بدعنوانی کی تحقیقات کی جائیں اور اگر الزامات درست ثابت ہوں تو ان کی برطرفی کی سفارش کی جائے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے شکایت میں انتخابات کے دوران اور بعد کے واقعات کا ذکر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئینی طور پر صاف اور شفاف انتخابات کی ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہا۔ انتخابی عمل کے دوران پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹس کو پولنگ اسٹیشنز سے باہر نکال دیا گیا۔