عظمیٰ بخاری کے خلاف بیہودہ پراپیگنڈا ایک خاص ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک محمد احمد خان (Malik Muhammad Ahmad Khan) نے کہا ہے کہ عظمیٰ بخاری کے خلاف بیہودہ پراپیگنڈا ایک خاص ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک محمد احمد خان نے کہا کہ اسمبلی کے اندر کسی پر تہمت لگانے کی اجازت نہیں دے سکتا اور اسمبلی میں گالم گلوچ کا سلسلہ بند کرنا چاہتا ہوں۔

ملک محمد احمد خان(Malik Muhammad Ahmad Khan) نے کہا کہ نفرت انگیز تقاریر جب انتہا پر پہنچ جائیں تو اس کا اثر معاشرے میں بھی نظر آتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر کوئی ممبر دوسرے ممبر کو گالیاں دے گا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اسپیکر کی کرسی پر بیٹھ کر یہ برداشت نہیں کیا جا سکتا کہ کوئی گالیاں نکالے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ گالیاں دیں اور میں خاموش تماشائی بن کر بیٹھا رہوں؟ انتخابی دھاندلی کا معاملہ آپ کا 2014ء میں بھی تھا، ایک سیاسی جماعت مسلسل انتشزر اور نفرت کا سبب بنتی جارہی ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ اگر کوئی گالیاں دے گا تو آرٹیکل 210 مجھے ممبرشپ معطل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی ریکوزیشن پر اسمبلی کا اجلاس بلایا تھا، میں نے ایوان میں اس قسم کا قبیلہ پہلے کبھی نہیں دیکھا، اور میں کسی کو اسمبلی کے پراسس سے جعلسازی نہیں کرنے دوں گا۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔