ویڈیو وائرل: مانچسٹر ایئرپورٹ پر پولیس اہلکار کا پاکستانی نوجوان پر تشدد، کمیونٹی میں غم و غصہ

مانچسٹر ایئرپورٹ (Manchester Airport) پر پاکستانی نوجوان پر پولیس تشدد کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد پاکستانی کمیونٹی نے راچڈیل پولیس اسٹیشن کے سامنے احتجاج کیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پولیس افسر نے زمین پر گرے ہوئے شخص کو لات ماری، اور بینچ پر بیٹھے ایک اور شخص پر بھی تشدد کیا۔

گریٹر مانچسٹر پولیس کے مطابق انہیں ایئرپورٹ پر لڑائی کی اطلاع ملی تھی، اور واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ اسسٹنٹ چیف کانسٹیبل وسیم چوہدری نے بتایا کہ واقعے میں ملوث اہلکار کو معطل کر دیا گیا ہے۔

پولیس تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پاکستانی کمیونٹی میں شدید تشویش پھیل گئی اور راچڈیل پولیس اسٹیشن کے سامنے احتجاج کیا گیا۔

ہوم آفس منسٹر ڈیانا جونسن نے مانچسٹر ایئرپورٹ (Manchester Airport) کے واقعے پر عوام کی تشویش کو سمجھنے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مانچسٹر پولیس سے تفصیلات طلب کی ہیں۔

برٹش پاکستانی رکن پارلیمنٹ یاسمین قریشی اور مانچسٹر کے میئر نے بھی واقعے کی مذمت کی اور کہا کہ تحقیقات کے لیے انڈیپینڈنٹ آفس آف پولیس کنڈکٹ سے رجوع کیا گیا ہے۔

میئر مانچسٹر نے بتایا کہ انہوں نے مانچسٹر پولیس کے ڈپٹی چیف کانسٹیبل کو عوام کی تشویش سے آگاہ کر دیا ہے اور معاملے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔