قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 39 ارکان تسلیم۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی (National Assembly) کے 39 ارکان کو پی ٹی آئی کا ممبر تسلیم کرلیاہے، جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے نوٹیفیکیشن کو اپنی ویب سائٹ پر بھی جاری کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں، پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی (National Assembly) کے 39 آزاد ارکان کی فہرست اور ان کے جماعتی وابستگی فارمز الیکشن کمیشن میں جمع کروائے تھے۔

سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کے مخصوص نشستوں کے کیس میں اکثریتی فیصلہ دے کر تحریکِ انصاف کو خواتین اور اقلیتوں کے لئے مخصوص نشستوں کی فراہمی کا حکم دیا تھا۔
مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔