آسٹریلیا کا سخت ردعمل: اسرائیلی گروپ اور آباد کاروں پر پابندیاں عائد

مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف پُرتشدد کارروائیوں کے جواب میں آسٹریلیا نے اسرائیلی نوجوانوں کے ایک گروپ اور 7 اسرائیلی آباد کاروں پر مالی و سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ (Penny Wong) نے بیان دیا کہ یہ اسرائیلی گروپ فلسطینیوں کے خلاف تشدد کو بھڑکانے کا ذمہ دار ہے، جبکہ یہودی آباد کار متعدد حملوں اور تشدد کے واقعات میں ملوث ہیں۔

پینی وونگ نے مزید کہا کہ مغربی کنارے میں پُرتشدد کارروائیوں کے نتیجے میں اموات بھی ہوئی ہیں۔ انہوں نے اسرائیل سے اپنی آبادکاری کی سرگرمیاں بند کرنے کی اپیل کی۔

وزیر خارجہ پینی وونگ (Penny Wong) نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اسرائیلی کارروائیاں استحکام اور دو ریاستی حل کے امکانات کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔