تازہ پول میں کملا ہیرس کی برتری، ٹرمپ کو سخت مقابلے کا سامنا

امریکی صدارتی انتخابات کے لیے ایک تازہ سروے میں نائب صدر کملا ہیرس (Kamala Harris) نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ (Donald Trump) پر دو فیصد کی معمولی برتری حاصل کرلی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، اس نئے پول میں کملا ہیرس (Kamala Harris)‌ کو 44 فیصد اور ڈونلڈ ٹرمپ کو 42 فیصد حمایت ملی۔

یہ سروے جو بائیڈن کی صدارتی امیدوار کے طور پر دستبرداری اور ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی نامزدگی کے اعلان اورکے بعد کیا گیا۔

ملک گیر سروے سیاسی امیدواروں کے لیے امریکیوں کی حمایت کی عکاسی کرتے ہیں، لیکن چند ریاستیں الیکٹورل کالج میں توازن کو بدل دیتی ہیں جو صدارتی امیدوار کے انتخاب میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔