بابراعظم کی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) ٹیسٹ رینکنگ میں تنزلی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) کی ٹیسٹ رینکنگ (Test Ranking) میں پاکستان کے بلے باز بابر اعظم ایک درجہ کم ہوکرچوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔

ٹیسٹ رینکنگ (Test Ranking) میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ دوسرے نمبر پر قرار ہیں۔ انگلش بلے باز ہیری بروک چار درجے اوپر بڑھ کر تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

جو روٹ نےویسٹ انڈیز کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز میں اپنی کیریئر کی 32 ویں سنچری بنائی۔ جو روٹ پہلی پوزیشن حاصل کر سکتے ہیں اگروہ تیسرے ٹیسٹ میں بھی نمایاں کامیابی حاصل کریں۔

ٹیسٹ بولرز کی ٹاپ 10 رینکنگ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

بھارت کے اسپنر روی چندرن ایشون نے پہلی پوزیشن قائم ہے جبکہ پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نویں نمبر پر ہیں۔

آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔
مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔