پیٹرولیم کی قیمتوں کو مقرر کرنےکا اختیارآئل مارکیٹنگ کمپنیوں کودینے کی تیاری۔

ملک میں پیٹرولیم کی قیمتوں (Petroleum prices) کو مقرر کرنے کا حکومتی اختیار ختم کرکے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو اختیاردینے کی تیاری کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں (Petroleum prices) کو ریگولیٹ کرنے سے متعلق اہم فیصلے ہوئے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے قیمت مقرر کرنے کا حکومتی اختیار ختم کرنے کی ہدایت دی، اس کے بعد وزیرِ پیٹرولیم نے اہم اجلاس کل بلایا ہے۔

حکومت کی طرف سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو مرحلہ وار قیمتوں کو مقرر کرنے کا اختیار دینے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں چیئرمین اوگرا کو قیمتوں کے ریگولیشن کے اثرات اور لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ریگولیٹ کرنے کا حتمی فریم ورک وزیراعظم کو پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار دینے کی مخالفت کی تھی اور انہوں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ اختیار ملنے پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے غیر قانونی منافع کے خدشات ہیں۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔