45 کامرس کالجز کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،حکومت پنجاب

پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے 45 کامرس کالجز (Commerce Colleges) کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے ان کالجز کے بجٹ سیکشن کو ختم کرنے کی ہدایت دی ہے، جس کے نتیجے میں نئے تعلیمی سال کے داخلے میں سیٹیں دستیاب نہیں ہوں گی۔

محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے 118 کالجز میں سے 45 کامرس کالجز کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کالجز میں داخلے روکنے کے بعد اب ان کی سیٹیں ختم کرنے کے لیے بجٹ سیکشن کو اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے جاری کیے گئے مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ کالجز کی سیٹیں ختم کرنے یا دیگر کالجز میں منتقل کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے۔ اس بارے میں بہت سے سوالات اٹھتے ہیں کہ ان کالجز کے بعد کا مستقبل کیا ہوگا۔ طلباء کے نئے داخلے کامرس کالجز (Commerce Colleges) میں پہلے ہی بند ہوچکے ہیں، اب ان کا مستقبل کیسا ہوگا؟

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔