“ڈاکٹر نے 5 سال کے لیے دھوپ میں نکلنے سے منع کیا ہے”،شہرہ آفاق ڈرامہ نگار خلیل الرحمان

خلیل الرحمان قمر(Khalilur Rehman Qamar) ، ایک مشہور ڈرامہ نگار، رات کے اندھیرے میں ایک خاتون سے ملاقات کے بارے میں بتاتے ہیں کہ ان کو ان کے ڈاکٹر نے پانچ سال تک دھوپ میں نکلنے سےمنع کیا ہے۔

لاہور میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈ ی آئی جی) آپریشنز کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کے دوران خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ انہوں نے کسی سے زبردستی نہیں کی، خلیل الرحمان قمرکا کہنا ہے کہ ” ہمارے شوبزجو لڑکیاں ہیں وہ کس طرح کی گفتگو کرتی ہیں اور کس طرح کے لباس پہنتی ہیں میں یہ پچھلے 27 سال سے دیکھتاآیاہوں، میرے لیے یہ کچھ نیا نہیں ہے اور مجھے یہ علم نہیں تھا کہ وہ گھر میں اکیلی ہی ہے”.

ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا پولیس نے اّپ سے یہ دریافت کیا کہ وہ رات کے اس وقت خاتون سے ملاقات کے لیے کیوں گئے؟ اس پر خلیل الرحمان کا کہنا تھا “میں بیمار ہوں اور ڈاکٹر نے مجھے پانچ سال کے لیے دھوپ میں نکلنے کے لئے منع کیا ہےکیونکہ میں اس وقت بیمار ہوں، اگر ڈاکٹر مجھے منع نہ بھی کرتا تو ہم رات کو ملاقات کرتے”.

پولیس نے خلیل الرحمان قمر (Khalilur Rehman Qamar) کی طرف سے ڈکیتی اور اغوا کے واقعہ کی رپورٹ درج کرلی ہے، جس کے بعد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔