لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم: امریکی انخلا کے بعد پاکستان دہشت گردوں کے نشانے پر

صدر ایکس سروس مین سوسائٹی ( Ex Servicemen’s Society‌ President) لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم (Lt. Gen. (Rtd) Abdul Qayyum) نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ امریکا نے افغانستان سے انخلا کے دوران ہمارے لیے دہشت گرد چھوڑ دیے ہیں۔

اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے بتایا کہ امریکا 7 ارب ڈالرز کا اسلحہ افغانستان میں چھوڑ کر چلا گیا ہے، جسے ٹی ٹی پی کے دہشت گرد پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملوں کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ امریکی فوج افغانستان سے انخلا کے دوران 42 ہزار نائٹ ویژن ڈیوائسز اور 40 ہزار گاڑیاں بھی چھوڑ گئی، جس سے دہشت گرد رات کے وقت ہماری پوسٹوں پر حملے کر رہے ہیں۔

صدر ایکس سروس مین سوسائٹی ( Ex Servicemen’s Society‌ President) کا کہنا تھا کہ امریکی انخلا کے بعد ہمارے ملک میں 40 لاکھ پناہ گزین بیٹھے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا کہ ہمارے تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہونے چاہئیں اور دہشت گردی ہمارے ملک کا بڑا مسئلہ ہے۔ انہوں نے عزم استحکام کے خلاف صوبائی اسمبلی سے قرارداد کی منظوری کو افسوسناک قرار دیا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 2024 میں ہمارے شہداء کی تعداد 575 تک پہنچ گئی ہے۔

عالمی رپورٹ کے مطابق دنیا کے دس ممالک دہشت گردی کے خطرے سے دوچار ہیں، جن میں پاکستان چوتھے اور بھارت چودھویں نمبر پر ہیں۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔