پیپلز پارٹی کی سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی نے مخصوص نشستوں (Reserved Seats) کے حوالے سے سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کر دی ہے۔

فاروق ایچ نائیک کی طرف سے دائر کی گئی اس درخواست میں 12 جولائی کے فیصلے کو واپس لینے کی درخواست کی گئی ہے۔ پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے کہ تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں مانگے بغیر دی گئیں۔

یاد رہے کہ کو مسلم لیگ (ن) نے بھی 15 جولائی 2022کو اسی فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کی تھی اور فیصلے پر حکم امتناع کی بھی درخواست کی تھی اور مؤقف اپنایا تھا کہ مسلم لیگ (ن) پارلیمان کی سب سے بڑی جماعت ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ کیس کے حتمی فیصلے تک سپریم کورٹ فیصلے پر حکم امتناع جاری کرے اور مخصوص نشستوں (Reserved Seats) کی پی ٹی آئی کو الاٹمنٹ کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے۔ مسلم لیگ (ن) نے مزید کہا تھا کہ تحریک انصاف نے مخصوص نشستوں کے حصول کی استدعا نہیں کی تھی اور آئین کے مطابق آزاد امیدواروں کی شمولیت تین دن میں ہی ہوسکتی ہے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 12 جولائی کو سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس میں پشاور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی کو ان نشستوں کا مستحق قرار دیا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بتایا کہ فیصلہ 8/5 کے تناسب سے دیا گیا، جبکہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور چار دیگر ججز نے درخواستوں کی مخالفت کی۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔