اسلام آباد پولیس کا چھاپہ: پی ٹی آئی سیکرٹریٹ میں ہنگامہ، رؤف حسن گرفتار

اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹریٹ پر چھاپہ مارا اور سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن (Raoof Hasan) کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق، بیرسٹر گوہر اور سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن (Raoof Hasan) اس وقت سیکرٹریٹ میں موجود تھے، جب ویمن پولیس نے بھی تحریک انصاف کے سیکرٹریٹ کے باہر اپنی موجودگی ظاہر کی۔

پولیس کی بھاری نفری نے سیکرٹریٹ کا محاصرہ کر لیا اور پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کی طرف جانے والا راستہ بند کر دیا۔

دریں اثنا، پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے الزام لگایا کہ اسلام آباد پولیس جان بوجھ کر پی ٹی آئی کو نشانہ بنا رہی ہے۔
مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔