پی ٹی آئی کا بڑا قدم: چیف الیکشن کمشنر اور چار اراکین کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے چاروں اراکین کے خلاف ریفرنس دائر (Reference) کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے بطور وکیل بیرسٹر علی ظفر کو ریفرنس دائر کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے جو کل سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر (Reference) کریں گے۔

جوڈیشل کونسل سے کمیشن کے چاروں ممبران اور چیف الیکشن کمشنرکو ہٹانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

ریفرنس میں پی ٹی آئی نے عام انتخابات مقررہ وقت پر نہ کرائے جانے، لیول پلئینگ فیلڈ نہ ملنے اور انتخابی نشان چھیننے جیسے عوامل کو جواز بنایا ہے۔

ریفرنس میں اسلام آباد کے الیکشن ٹریبونل میں کی گئی تبدیلی کو بھی شامل کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح اور مخصوص نشستوں کے حوالے سے دیے گئے فیصلے کے کچھ نکات کو بھی ریفرنس کا حصہ بنایا جائے گا۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔