450 ارب روپے 10فیصد بجلی کی پیداوارپر40 خاندانوں میں تقسیم-ڈاکٹر گوہر اعجاز

سابق نگران وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز (Dr Gohar Ejaz) نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیپسٹی پیمنٹ کے نام پر عوام کے پیسے چند خاندانوں کو منتقل کیے جا رہے ہیں۔گوہر اعجاز نے بتایا کہ مختلف آئی پی پیز کو جنوری سے مارچ 2024 کے دوران ماہانہ 150 ارب روپے ادا کیے گئے۔
ڈاکٹر گوہر اعجاز (Dr Gohar Ejaz) نے انکشاف کیا کہ چار آئی پی پیز بغیر بجلی پیدا کیے ماہانہ اربوں روپے وصول کر رہے ہیں، جبکہ نصف آئی پی پیز اپنی گنجائش کا صرف 10 فیصد پیداوار کر کے بھی رقم بٹور رہی ہیں۔
انہوں کہا ہے کہ پہلے 3 ماہ (جنوری تا مارچ) کے دوران آئی پی پیزکو 450 ارب روپے کی بھاری ادائیگیاں کی گئیں۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ صرف بجلی کی پیداوار کے مطابق ادائیگیاں کی جائیں ، ہماری حلال کی کمائی 40 خاندانوں میں کپیسٹی پیمنٹس کی مد میں ادا کی جاتی ہے . نیپرا میں ہر اسٹیک ہولڈر کی نمائندگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام پر بوجھ کم ہو سکے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔