کوویڈ بحران پر ہیلیٹ رپورٹ: ناقص انتظامات سے 227,000 اموات اور اربوں کا نقصان

برطانیہ میں بیرونس ہیلیٹ کی تیار کردہ کوویڈ انکوائری رپورٹ (COVID Inquiry Report) جاری کر دی گئی ہے، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک میں کوویڈ وبا سے نامناسب طریقے سے نمٹنے کی وجہ سے زائد اموات ہوئیں اور بڑے پیمانے پر معاشی نقصان اٹھانا پڑا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جب کوویڈ آیا تو برطانیہ کی تمام کاوشیں انفلوئنزا سے نمٹنے پر مرکوز تھیں، اور سخت سرحدی کنٹرول جیسے اقدامات نہیں کیے گئے جو بعض ممالک نے اختیار کیے تھے۔ برطانیہ نے کورونا وائرس کا سراغ لگا کر روکنے کے اقدامات کی بھی تقلید نہیں کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مارچ 2020 سے مئی 2023 تک برطانیہ میں تقریباً 227,000 اموات ہوئیں۔ بیرونس ہیلیٹ نے خبردار کیا کہ مستقبل میں تیزی سے پھیلنے والی ایک اور مہلک وبا آ سکتی ہے۔

یہ کوویڈ انکوائری رپورٹ (COVID Inquiry Report) سابق وزیراعظم بورس جانسن کے حکم پر تیار کی گئی تھی، جن پر اپوزیشن نے الزام لگایا تھا کہ انہوں نے کورونا سے مناسب طریقے سے نہیں نمٹا۔ انکوائری میں 69 ماہرین اور اہم سیاست دانوں جیسے ڈیوڈ کیمرون، جیریمی ہنٹ اور میٹ ہینکاک نے شواہد فراہم کیے۔

بیرونس ہیلیٹ نے اپنی رپورٹ میں آئندہ ایسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سفارشات بھی پیش کی ہیں، جن میں نظام میں بنیادی اصلاحات، بیوروکریسی کے کردار پر نظرثانی، خطرے کی تشخیص کے لیے نیا نقطہ نظر اور ماضی کے تجربات سے سیکھنے کی اہمیت شامل ہیں۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔