بنوں امن مارچ کے دوران فائرنگ اور بھگدڑ: 4 افراد جاں بحق

بنوں میں امن کیلئے منعقدہ ریلی کے دوران اچانک فائرنگ اور بھگدڑ مچنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب امن مارچ (Peace March) کے شرکاء اسپورٹس کمپلیکس کے قریب پہنچے اور اچانک فائرنگ شروع ہوگئی، جس کے باعث متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

ڈی ایچ کیو اسپتال بنوں کے ترجمان نعمان خان کے مطابق، فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے 4 افراد کی لاشیں اسپتال لائی گئی ہیں۔

امن جرگہ کا انعقاد پریڈی گیٹ چوک پر کیا گیا تھا، جہاں علماء کرام، تاجر برادری، سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔ مقررین نے بنوں میں امن کی بحالی کا مطالبہ کیا۔ بعد ازاں ریلی کے شرکاء ہاکی اسٹیڈیم میں داخل ہوگئے، جہاں مرکزی دروازہ ٹوٹ گیا اور آسٹروٹرف کو نقصان پہنچا۔

جب شرکاء اسپورٹس کمپلیکس کے قریب پہنچے تو اچانک فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی، جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے اور امن مارچ (Peace March) میں افراتفری پھیل گئی۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔