سیاست میں نیا موڑ: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کا فیصلہ کرلیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مخصوص نشستیں (Reserved seats) دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

آج ہونے والے اہم اجلاس میں سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن نے فیصلے پر عملدرآمد کا عزم ظاہر کیا تاہم قانونی ٹیم کو ہدایت دی کہ اگر کسی نکتے پر عملدرآمد میں رکاوٹ ہو تو فوراً نشاندہی کریں تاکہ سپریم کورٹ سے مزید رہنمائی لی جائے۔

اجلاس کے دوران ایک سیاسی پارٹی کی جانب سے الیکشن کمشنر اور ممبران پر تنقید کی شدید مذمت کی گئی۔ الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ وہ آئین اور قانون کے مطابق کام کرتا رہے گا اور کسی دباؤ کو خاطر میں نہیں لائے گا۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن کو درست نہیں قرار دیا گیا، جس کی وجہ سے انتخابی نشان واپس لیا گیا تھا۔ 39 ایم این ایز نے اپنے کاغذات نامزدگی میں پی ٹی آئی سے وابستگی ظاہر کی تھی جبکہ 41 امیدواروں نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا۔

الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق مخصوص نشستوں کی تقسیم پی ٹی آئی کو دی جائے گی۔

یاد رہے کہ 12 جولائی کو سپریم کورٹ نے پشاور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی کو مخصوص نشستوں (Reserved seats) کا حقدار قرار دیا تھا۔
مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔