پاکستان شاہینزکی مضبوط بیٹنگ۔

محمد حریرہ کی شاندار سنچری نے پاکستان شاہینز کو بنگلہ دیش ‘ای’ کے خلاف چار روزہ میچ کے ابتدائی دن کو نمایاں کامیابی دی۔ ڈاروین میں 19 جولائی کو شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے پہلے دن کے بیٹنگ سے مستحکم بنیاد قائم کرلی۔

پاکستان کے اوپننگ بلے باز صاحبزادہ فرحان اور محمد حریرہ نے مل کر 134 رنز کی شراکت قائم کی، جس نے پاکستان کو مظبوط ابتداء فراہم کیا۔ کپتان صاحبزادہ فرحان نے 83 گیندوں پر 66 رنز حاصل کیے اور رپن منڈول کے ہاتھوں آؤٹ ہونے سے پہلے 10 چوکے لگائے۔ عمر امین نے 77 گیندوں پر 54 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں آٹھ چوکے شامل تھے، جس نے پاکستان کی پوزیشن کو مزید مضبوط کردیا۔

بنگلہ دیش کے رپن منڈول نے بیترین بولنگ کرتے ہوئے اوپننگ جوڑی کی وکٹیں حاصل کیں۔ پہلے دن کے اختتام تک، پاکستان شاہینز نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 375 رنز بنائے۔ محمد حریرہ نے 203 گیندوں پر 161 رنز بنائے، جس میں 18 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ کامران غلام بھی ففٹی تک پہنچے، جنہوں نے دن کے اختتام تک 114 گیندوں پر 74 رنز حاصل کیے، جس میں 11 چوکے بھی شامل تھے۔

یہ 2008 کے بعد پہلی بار پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان چار روزہ میچ کا اہم مقابلہ ہے۔ اس سیریز کا آغاز 26 جولائی کو دوسرے میچ سے ہوگا، جس کے بعد 4 اور 6 اگست کو دو ایک روزہ میچز اور 9 سے 18 اگست تک نو ٹیموں کی ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز ہوگی۔