بین الاقوامی مائیکروسافٹ سروس کی بندش: نیوز آؤٹ لیٹس اور ایئرپورٹس شدید متاثر

مائیکروسافٹ کے کلاؤڈ کمپیوٹنگ سویٹس کی بندش (Microsoft Service Termination) نے دنیا بھر میں خدمات کی فراہمی میں رکاوٹیں پیدا کر دیں، جس کے نتیجے میں پروازیں منسوخ ہوئیں، نیوز آؤٹ لیٹس اپنی نشریات جاری نہ رکھ سکے، اور کاروباری ادارے لین دین میں مشکلات کا شکار ہو گئے۔

آسٹریلیا، امریکہ، برطانیہ اور بھارت سمیت مختلف ممالک میں سروسز بند ہونے کی رپورٹس موصول ہوئیں، جس سے بینک، میڈیا ہاؤسز، اسٹاک مارکیٹیں، سرکاری ادارے، اور ہوائی اڈے شدید متاثر ہوئے۔ امریکہ میں کئی طیارے گراؤنڈ کر دیے گئے جبکہ آسٹریلیا میں مسافروں کو پروازوں کی منسوخی کی وجہ سے طویل انتظار کرنا پڑا۔

آسٹریلیا کے سپر اسٹورز میں مائیکروسافٹ سروس کی بندش (Microsoft Service Termination) کے باعث ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے شہری قطاروں میں کھڑے رہے۔ برطانیہ، کینیڈا، بھارت، ملائیشیا، اور سنگاپور سمیت دیگر کئی ممالک میں بھی تکنیکی خرابی کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مائیکروسافٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ سروس بندش کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ عالمی سطح پر انٹرنیٹ بندش کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق مائیکروسافٹ سروسز بشمول کلاؤڈ کمپیوٹنگ پروگرام ایزور اور آفس سافٹ ویئر مائیکروسافٹ 365 کے خراب ہونے کی رپورٹس گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی سطح پر موصول ہوئیں۔ امریکہ میں ایک ہزار 751 بار بندش کی اطلاع ملی جبکہ پاکستان میں ایزور کی بندش 25 بار اور مائیکروسافٹ 365 کی بندش 13 بار رپورٹ ہوئی۔

ڈیجیٹل رائٹس آرگنائزیشن بائٹس فار آل کے پروگرام منیجر ہارون بلوچ نے بتایا کہ انہوں نے ابھی تک نہیں سنا کہ ایزور کی بندش کی وجہ سے کسی پاکستانی ایئر لائن یا کسی ادارے کے آپریشنز میں خلل واقع ہوا ہے۔

مائیکروسافٹ نے کہا کہ بندش جمعرات کو ایسٹرن ٹائم کے مطابق شام 6 بجے (پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 3 بجے) شروع ہوئی جب صارفین کو وسطی امریکہ کے علاقے میں متعدد سروسز کے استعمال میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک اور بیان میں، مائیکروسافٹ نے اعلان کیا کہ وہ مختلف مائیکروسافٹ 365 ایپس اور خدمات کو متاثر کرنے والے مسئلے کی تحقیقات کر رہا ہے۔

آئی ٹی سیکیورٹی فرم کراؤڈ اسٹرائیک نے ایک ریکارڈ شدہ فون پیغام میں اطلاع دی ہے کہ انہیں مائیکروسافٹ ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کے فالکن سینسر کے کریش ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔