حکومتی ٹیم اور ٹی ایل پی کے درمیان مذاکرات کامیاب، فیض آباد دھرنا ختم

تحریک لبیک پاکستان (TLP) اور حکومتی ٹیم کے درمیان کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں فیض آباد (ٍ Faizabad Dharna) پر جاری دھرنا ختم کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ (Rana Sanaullah) اور وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ (Atta Tarrar) نے ٹی ایل پی رہنماؤں کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں اس معاہدے کا اعلان کیا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حکومت فلسطینیوں (Palestinians) کی مدد کے لیے اپنی کوششوں کو تیز کرے گی اور ٹی ایل پی اس سلسلے میں حکومت کی معاونت کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ایسی مصنوعات کو روکے گی جو اسرائیلی مظالم (Israeli atrocities) میں ملوث ہیں اور اسرائیلی مظالم کی بھرپور مذمت کی جائے گی۔

تحریک لبیک پاکستان (TLP) کی مذاکراتی ٹیم نے حکومتی وفد کے ساتھ بات چیت کو مثبت قرار دیا۔ مذاکراتی ٹیم میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللہ، آئی جی اسلام آباد اور اسلام آباد کی انتظامیہ شامل تھی۔ ان مذاکرات کا پہلا دور گزشتہ روز جمعرات کو ہوا تھا۔

مشترکہ اعلامیہ کے مطابق، حکومتی وفد اور تحریک لبیک TLP) کے درمیان بات چیت کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا تاکہ اہم مسائل پر باہمی تعاون سے حل نکالا جا سکے-

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔