ڈھاکہ میں طلبہ احتجاج کے دوران جھڑپیں: 100 سے زائد زخمی

ڈھاکہ، بنگلہ دیش ( Dhaka, Bangladesh) میں دو طلبہ گروپوں( two student groups) کے درمیان شدید تصادم (violent clashes) کے نتیجے میں 100 سے زائد طلبہ زخمی ہوگئے ہیں۔ ملازمتوں کے کوٹے کی عارضی معطلی کے خلاف یہ احتجاج شروع ہوا، جسے پرتشدد جھڑپوں کے بعد کنٹرول کرنے کے لیے پولیس کی تعیناتی کرنا پڑی۔

احتجاجی طلبہ اور وزیرِ اعظم حسینہ واجد Prime Minister Sheikh Hasina کے حمایتی طلبہ ونگ کے درمیان شدید تصادم ہوا، جس کے دوران ڈھاکہ (Dhaka) میں ریلوے ٹریکس اور اہم شاہراہیں بند کردی گئیں۔ احتجاج کرنے والے طلبہ نے اپنے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیرِ اعظم حسینہ واجد کے مطالبات ماننے سے انکار کے بعد مظاہروں میں مزید شدت آگئی ہے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔