بنوں چھاؤنی پر حملہ، 8 جوان شہید، 10 دہشت گرد جہنم واصل

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) Inter-Services Public Relations (ISPR)) کے مطابق 15 جولائی کی صبح 10 دہشت گردوں کے گروپ نے بنوں چھاؤنی پر حملہ ( Bannu Cantt attack) کیا تو سیکیورٹی فورسز نے ان کی چھاؤنی میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی۔

دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے 8 بہادر جوان شہید (Eight soldiers martyred) ہو گئے جبکہ 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی چھاؤنی کی دیوار سے ٹکرا دی تھی جس کے باعث خودکش دھماکے میں 8 بہادر جوان شہید ہوئے۔

شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار محمد شہزاد،حوالدار شہزاد احمد، حوالدار ظل حسین، سپاہی سبحان مجید، سپاہی امتیاز خان، سپاہی ارسلان اسلم، سپاہی اشفاق حسین خان اور ایف سی کے لانس نائیک سبز علی شامل ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق خودکش دھماکے کے نتیجے میں دیوار کا کچھ حصہ گر گیا اور ملحقہ انفرااسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا۔
آئی ایس پی آر کے Inter-Services Public Relations (ISPR) مطابق کلیئرنس آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور تمام 10 دہشت گرد مارے گئے-خودکش دھماکے کے نتیجے میں دیوار کا کچھ حصہ گر گیا اور انفرااسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردی کی یہ گھناؤنی کارروائی حافظ گل بہادر گروپ نے کی ہے جو کہ افغانستان سے کام کرتا ہے۔ یہ گروپ ماضی میں بھی پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین استعمال کرتا رہا ہے، افغانستان کی عبوری حکومت ایسے عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کرے۔

پاک فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مسلح افواج دہشت گردی کی اس لعنت کے خلاف مادرِ وطن اور اس کی عوام کا دفاع کرتی رہیں گی، افغانستان سے آنے والے ان خطرات کے خلاف مناسب سمجھے جانے والے تمام ضروری اقدامات کریں گے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔