عطا تارڑ کا دعویٰ: پی ٹی آئی پر پابندی کے لیے تمام ثبوت اکٹھے کر لیے گئے

.وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ (Atta Tarar) نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی لگانے کے لیے ضروری ہوم ورک مکمل کر لیا ہے اور تمام ثبوت اکٹھے کر لیے ہیں۔

ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ حکومت سپریم کورٹ کے سامنے پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کے ثبوت پیش کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی اس معاملے پر مکمل تعاون کر رہی ہے اور کسی قسم کا اعتراض نہیں ہے۔

عطا تارڑ (Atta Tarar) نے سائفر کیس کے ری ٹرائل کے لیے سپریم کورٹ جانے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ سائفر اور امریکی قرارداد ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ 9 مئی کے کیسز کا فیصلہ بہت پہلے آنا چاہیے تھا۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔