آننت امبانی کی مہنگی ترین شادی: شاہی ملبوسات اور زیورات نے دنیا بھر کے دلہوں کو پیچھے چھوڑ دیا

سنگیت کی تقریب کے بعد، آننت امبانی (Anant Ambani) نے اپنی شادی کی مرکزی تقریب میں کروڑوں روپوں کی مالیت کے لباس اور بروچ پہن کر عالمی دلہوں کے پہنے ہوئے ملبوسات کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

دیگر ممالک کی شاہی خاندانوں کی شادیوں میں بھی اتنے مہنگے ملبوسات کا استعمال نہیں ہوا ہوگا جتنا کہ آننت امبانی نے اپنی شادی اور اس کی تقریبات میں کیا ہے۔

امبانی خاندان کی اس شادی نے دلہنوں کے ساتھ ساتھ دلہوں کو بھی مہنگے ترین ملبوسات کی ترغیب دی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، آننت امبانی نے اپنی شادی کی مرکزی تقریب میں جو لباس پہنا تھا، اس کی قیمت تقریباً 240 کروڑ بھارتی روپے تھی۔

آننت امبانی کے سرخ لباس پر سونے کی تاروں سے جال بنا ہوا تھا، اور لباس پر لگے 6 بٹن ہیرے سے جڑے ہوئے تھے۔

اس موقع پر، آننت امبانی نے اپنے لباس پر ایک ہاتھی کی شکل کا بروچ بھی لگایا ہوا تھا، جس کی قیمت بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 14 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے آننت امبانی کی سنگیت کی تقریب میں پہنے گئے لباس کی تفصیلات بھی سامنے آئی تھیں۔ معروف ڈیزائنرز ابو جانی اور سندیپ کھوسلہ نے اس لباس کی خصوصی تفصیلات عوام کے ساتھ شیئر کی تھیں۔

رپورٹس کے مطابق، آننت امبانی (Anant Ambani) کے رائل بلو رنگ کے بند گلا سوٹ پر سونے کی تاروں اور زری سے ہاتھ کا کام کیا گیا تھا، جس کی قیمت تقریباً 90 کروڑ بھارتی روپے تھی۔
مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔