اداکارہ یشما گل کا انٹرویو: بابر اعظم سے دوستی میں کوئی حرج نہیں

مقبول اداکارہ یشما گل (Yashma Gill) نے کہا ہے کہ کرکٹر بابر اعظم سے دوستی کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، اور دوسرے کرکٹرز سے بھی دوستی کی جا سکتی ہے۔

یشما گل نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر اور دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔ اس پوڈکاسٹ میں کرکٹرز کے پیغامات پر گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔

وائرل کلپ میں، انہوں نے میزبان کے سوال کے جواب میں بتایا کہ انہیں بابر اعظم پسند ہیں کیونکہ وہ عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرتے ہیں اور دنیا کے بہترین بیٹسمینوں میں سے ہیں۔ یشما گل کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کی اچھی کارکردگی نہ صرف ان کی اپنی بلکہ پورے پاکستان کی کامیابی ہے، اسی لیےبابر اعظم انہیں پسند ہیں۔

جب کرکٹرز کی جانب سے پیغامات آنے کے سوال پر بات ہوئی تو یشما گل (Yashma Gill ) نے مسکراتے ہوئے سوال کیا کہ کون سے کرکٹرز کن اداکاراؤں کو پیغامات بھیج رہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ کسی اداکارہ نے انہیں یہ نہیں بتایا کہ انہیں کوئی کرکٹر پیغام بھیجتا ہے، اور انہیں بھی کسی کرکٹر نے پیغام نہیں بھیجا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اس معاملے کی مزید تفصیلات سے لاعلم ہیں۔

یشما گل نے وضاحت کی کہ انہوں نے کبھی کسی کرکٹر کو پیغام نہیں بھیجا اور نہ ہی انہیں کبھی کسی کرکٹر کا پیغام موصول ہوا۔ کرکٹرز سے دوستی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ نہ انہیں کبھی کسی کرکٹر کا پیغام آیا، نہ انہوں نے کسی کو پیغام بھیجا، نہ کبھی کسی کرکٹر سے ملیں، اور نہ ہی کوئی تعلق قائم ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹرز سے دوستی ہو سکتی ہے اور اس میں کوئی برائی نہیں ہے کیونکہ وہ ٹیلنٹڈ ہیں اور ہمارے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔ بابر اعظم سے دوستی کی بات پر یشما گل نے مسکراتے ہوئے وضاحت کی کہ وہ قومی کرکٹر سے دوستی کرنا نہیں چاہتیں، لیکن اگر دوستی ہو جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔