سپریم کورٹ آف پاکستان کا تہلکہ خیزفیصلہ-

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی درخواست (Sunni Ittehad Council Petition) پر فیصلہ سنایا دیا، جس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو نامنظور قرار دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے مطابق، پی ٹی آئی مخصوص نشستوں کی حق دارہے، جیسے خواتین اور اقلیتوں کی نشستیں۔ سپریم کورٹ نے پنجاب، خیبر پختون خواہ اور سندھ میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کا حکم دیا ہے۔

فیصلے میں سپریم کورٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے غلط طریقے سے پی ٹی آئی کے امیدواروں کو مسترد کر دیا تھا، جس کے بعد سپریم کورٹ نے انتخابی نشان ختم ہونے کے باوجود بھی پی ٹی آئی کے امیدواروں کا حق تسلیم کیا ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت، پی ٹی آئی کے منتخب ارکان کو کسی دوسرے جماعت یا آزاد امیدوار قرار دینے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ، سپریم کورٹ نے تحریکِ انصاف کو پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں میں ایک سیاسی جماعت قرار دیا ہے۔

یہ فیصلہ 13 رکنی فل کورٹ بینچ کے ذریعے اکثریتی فیصلہ کے طور پر سنایا گیا، جس میں 8 ججز نے حق میں فیصلہ کیا۔ اقلیتی فیصلے میں جسٹس امین الدین نے بھی مخالفت کی ہے، جبکہ جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے اختلافی نوٹ میں بھی سنی اتحاد کونسل(Sunni Ittehad Council)‌ کی اپیلیں مسترد کی ہیں۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔