دو لیجنڈز کی کہانی: میسی کے ساتھ بچپن کی تصویر اور یمال کی یورپی چیمپئن شپ کی کامیابی

2007 کے آخر میں، نوجوان لیونل میسی (Lionel Messi)‌ نے بارسلونا (Barcelona) کے کیمپ نو میں ایک بچے کے ساتھ چیریٹی کیلنڈر فوٹوشوٹ کے لیے تصویریں بنوائیں۔ اس وقت 20 سالہ میسی فٹبال میں اپنا نام بنا رہے تھے، اور اب انہیں تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

لیکن نہ فوٹوگرافر، نہ ہی اس وقت کےلیونل میسی (Lionel Messi) کے مداح، یہ تصور کر سکتے تھے کہ یہ شیرخوار بچہ مستقبل میں بین الاقوامی فٹبال میں تہلکہ مچائے گا۔
یورپی چیمپئن شپ میں اسپین کی جانب سے ایک نوجوان کھلاڑی کے میدان میں اترنے سے دنیا کی نظریں تقریباً 16 سال پہلے کے ایک واقعے پر مرکوز ہو گئیں۔

یہ بچہ لامین یمال (Lamine Yamal) تھا، جو اب 16 سال کی عمر میں یورپی چیمپئن شپ میں نمایاں کارکردگی دکھا رہا ہے۔ فرانس کے خلاف سیمی فائنل میں یمال کا گول دہائیوں تک یاد رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ 16 سال اور 362 دن کی عمر میں، یمال یورپی چیمپئن شپ کی تاریخ میں گول کرنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے ہیں۔

یہ بھولی بسری تصویر اس وقت دوبارہ منظر عام پر آئی جب یمال کے والد نے اسے گزشتہ ہفتے انسٹاگرام پر پوسٹ کیا اور لکھا “دو لیجنڈز کی شروعات۔”

یہ تصاویر فری لانس فوٹوگرافر جون مونفورٹ نے کھینچی تھیں، جو امریکی نیوز ایجنسی اے پی کے لیے کام کرتے ہیں۔

یونیسف نے ماتارو (Mataro) کے قصبے میں ایک قرعہ اندازی کی تھی، جہاں لامین کی فیملی رہتی تھی۔ ان کے والدین نے اس لاٹری میں حصہ لیا اور جیت کر کیمپ نو میں بارسلونا کے کھلاڑی کے ساتھ تصویر کھنچوانے کا موقع حاصل کیا۔

علاوہ ازیں، لامین یمال نے اسپینش کلب بارسلونا کے لیے کھیلتے ہوئے کلب کی جانب سے سب سے کم عمر گول کرنے والے کھلاڑی ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔
مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔