مخصوص نشستیں کیس: کل فیصلہ متوقع، سپریم کورٹ کی کاز لسٹ جاری

سپریم کورٹ ( Supreme Court) کل سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے حصول کی درخواست پر فیصلہ سنائے گی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ( Chief Justice Qazi Faez Isa) کی سربراہی میں فل کورٹ بینچ نے آج تفصیلی مشاورت مکمل کرلی ہے اور کل صبح نو بجے اس معاملے پر اپنا حکم جاری کرے گا۔

یہ معاملہ اس وقت منظر عام پر آیا جب پشاور ہائیکورٹ ( Peshawar high court) نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو برقرار رکھا کہ سنی اتحاد کونسل (Sunni Ittehad Council) کو مخصوص نشستیں نہیں دی جائیں گی۔ اس فیصلے کو سنی اتحاد کونسل نے سپریم کورٹ ( Supreme Court) میں چیلنج کیا تھا۔

آج کے مشاورتی اجلاس میں فل کورٹ بینچ کے تمام ججز شریک تھے۔ اجلاس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ کل صبح اس معاملے پر فیصلہ سنایا جائے گا۔

پچھلے اجلاس میں 13 رکنی فل کورٹ بینچ نے شرکت کی تھی، جس میں جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس اطہر من اللّٰہ، جسٹس سید حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید، جسٹس عرفان سعادت خان، اور جسٹس نعیم اختر افغان شامل تھے۔
مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔